• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلف اٹھانے سے پہلے ٹرمپ کی اہلیہ کے ہمراہ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری اور چرچ جانے سے قبل رخصت ہونے والے صدر بائیڈن کے ساتھ شام کی چائے پر ہونے والی ملاقات کا منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری اور چرچ جانے سے قبل رخصت ہونے والے صدر بائیڈن کے ساتھ شام کی چائے پر ہونے والی ملاقات کا منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 10بجے ہوگی۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق حلف اٹھانے سے قبل ٹرمپ نے اہلیہ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے ساتھ چرچ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور انکی اہلیہ اوشا وینس بھی شریک ہوئیں۔  

خبر ایجنسی کے مطابق دعائیہ تقریب کے بعد ٹرمپ صدارتی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔ 

ٹرمپ 47ویں امریکی صدر کے طور پر اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔  

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج ہی حلف اٹھائیں گے، عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کریں گے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق خطاب کے بعد ٹرمپ وائٹ ہاؤس جائیں گے، ٹرمپ فوری نافذ ہونے والے صدارتی احکامات پر دستخط کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید