برطانیہ میں گذشتہ سال ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کے ملزم برطانوی نوجوان نے اعتراف جرم کرلیا۔
18 سالہ ایکزیل روداکوبانا نے لیور پول کی کراؤن کورٹ میں اعتراف جرم کیا، تاہم ملزم نے اس سے پہلے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
ملزم نوجوان نے اقدام قتل سے متعلق دیگر 10 الزامات کو بھی قبول کر لیا۔
ملزم نے خطرناک زہر بنانے اور القاعدہ کے تربیتی تحریری کتابچے رکھنے کا بھی اعتراف کیا، ملزم کو جمعرات کو سزا سنائی جائے گی۔
ساؤتھ پورٹ میں تینوں لڑکیوں کے قتل کے بعد برطانیہ بھر میں ایک دہائی کے بدترین نسلی فسادات ہوئے تھے۔
شمالی انگلینڈ میں لڑکیوں کو چھری کے وار سے گذشتہ برس جولائی میں قتل کیا گیا تھا۔ مقتول بچیوں کی عمریں چھ سے نو سال تھیں۔
لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق ملزم نے ڈانس کلاس میں چھری سے حملہ کرکے تینوں لڑکیوں کو قتل کیا تھا۔