• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہوتی تو پاکستان ترقی یافتہ ملک بن چکا ہوتا، رہنما ن لیگ فرانس

رہنما ن لیگ فرانس تصور حسین تارڑ نے کہا ہے کہ پاناما کے نام پر میاں نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہوتی تو پاکستان ایشیاء کا ترقی یافتہ ملک بن چکا ہوتا۔

قومی ایئرلائن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تصور حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی کوششوں اور کاوشوں سے ان دوستوں کو واپس قومی دھارے میں لے آئے ہیں اور ان سے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک اور ملکی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں ہم سب ایک ہیں اور پاکستان ہمارا نشان اور ریڈ لائن ہے۔ 

اس موقع پر ن لیگ کے سینئر رہنما سید خالد جمال شاہ نے کہا کہ ہم وزیر اعظم میاں شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کوشش کرکے قومی ایئرلائن کی یورپ کی پروازیں بحال کروائیں۔

انہوں نے پاک فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سینئر ن لیگی رہنما سردار ظہور اقبال کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر فورم پر قومی ایئرلائن کی بحال کےلیے آواز بلند کی اور ہوائی جہاز تک فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ 

انہوں کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیک (ن) فرانس سمیت یورپ بھر میں متحرک کردینے کےلیے کوشان ہیں اور متحد ہو ملک وقوم کےلیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر قومی ایئرلائن کے اعلیٰ افسران اور سفارت خانہ کے سینئر قونصل ممبر کاشف جمیل نے خطاب کرتے ہوئے قومی ایئرلائن کی بحالی کو اوورسیز کےلیے بہت بڑی سہولت قرار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید