امریکی صدر جو بائیڈن نے آخری روز پیشگی معافیوں کا اعلان کر دیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے جنرل مارک ملی، ڈاکٹر انتھونی فوسی کے لیے پیشگی معافی کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے 6 جنوری کی کانگریشنل تحقیقاتی کمیٹی، عملہ اور پولیس اہلکاروں کے لیے بھی پیشگی معافی کا اعلان کیا۔
صدر بائیڈن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ معافی پانے والے تمام افراد غیرمنصفانہ اور سیاسی مقدمات کا نشانہ بننے کے مستحق نہیں۔