گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گجرات عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے تعاون سے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران و عملہ کی مشترکہ کاوشوں سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ٹی ایم او خرم محمود، چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر ز عظمت فرید، چیف آفیسر جلالپور جٹاں خاور جاوید گجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔