• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستانی معروف، نوجوان نسل کے ہردلعزیز اداکار و گلوکار علی ظفر نے اہلیہ عائشہ فضلی کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، وہ ناصرف اپنی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں بلکہ کرنٹ افیئرز پر اپنی رائے کا اظہار بھی کرنے کے لیے خوب شہرت رکھتے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے حالتِ حاظرہ بھی کیے جانے والے تبصروں کو عوام میں خوب پزیرائی ملتی ہے۔

گلوکار کی جانب سے اب اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


علی ظفر نے اہلیہ کے ہمراہ مشترکہ پوسٹ کے ذریعے شیئر کی گئی تصویروں کے کیپشن میں سفید رنگ کے دل کا ایموجی بنایا ہے۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گلوکار نے کسی بھی قسم کے نفرت انگیز یا منفی تبصروں سے بچنے کے لیے اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید