• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسین ؑ اور انکے انصار کے ایثار کی نظیر تاریخ بشریت میں کہیں نظر نہیں آتی، علامہ شبیر حسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی کاقر آن سینٹر ڈیفنس میں دین محمدی کے عنوان سے عشرہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کربلا کے میدان میں نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین ؑ کے انصار نے ایثار و جانثاری کے ایسے کارنامے انجام دیئے جن کی نظیر تاریخ بشریت میں نظر نہیں آتی ،شہدائے کربلا کا ایثار و فداکاری دین محمدی کا وہ حقیقی چہرہ ہے جسے قیامت تک ہم اپنی نسلوں کے سامنے فخر سے پیش کرتے رہیں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید