• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو بسیں دریا میں جا گریں، 63 افراد لاپتا

کراچی(نیوزڈیسک)نیپال میں شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو بسیں ہائی وے سے دریا میں جا گریں جس سے بس میں سوار کم از کم 63افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ضلعی عہدیدار کھیمانند بھوسال نے بتایا کہ درجنوں سرچ اور ریسکیو اہلکار وسطی ضلع چتوان میں حادثے سے بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔کھیمانڈ بھوسال نے کہا کہ بسوں میں کم از کم 66 افراد سوار تھے لیکن تین مسافر ترشولی ندی میں گرنے سے پہلے ہی بس سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور اب ان کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید