لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،گوجرانوالہ کے مقدمے میں ڈسچارج ،عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو بار بار ایک ہی نوعیت کے مقدمے میں نامزد کرنا بدنیتی ہے،، 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ تفتیشی افسران کی جانب سے درخواست گزار کو بار بار ایک ہی نوعیت کے مقدمے میں نامزد کرنا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔