• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور کا پراپرٹی ڈیلر مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے سادہ لوح افراد سے275ملین روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتارہری پور کے پراپرٹی ڈیلر کومزید10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا‘نیب کی جانب سے ملزم بوستان خان پر الزام لگایا گیا  کہ وہ دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے کم ریٹ والی زمین کو بیش قیمت دکھا کر سادہ لوح عوام کو مہنگے داموں فروخت کر تا تھاجس میں اس نے بہت سارے سادہ لوح افراد کو دھوکہ دیکر275ملین روپے سے محروم کر دیا‘ جس کی شکایت نیب کو کی گئی تھی جس میں نیب اس سے پہلے دیگر ملزمان مہتاب علی قریشی ولدآفتاب اقبال قریشی، ملک حبیب ولد ملک عبدل اور پنڈی کے رہائشی عادل شوکت کو  گرفتار کیا ہے جس کے بعد انہوں نے ملزم بوستان کو 28جون کو گرفتار کیا جس کو احتساب عدالت نے 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا جس کے ختم ہونے پر اسے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی ، درخواست کو منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم کو مزید 10دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا۔
تازہ ترین