• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گرفتار کرلیا، ذرائع

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے لے کر روانہ ہوگئی۔ 

جیل ذرائع نے بتایا کہ صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صنم جاوید کی گرفتاری ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے کی ہے۔ صنم جاوید کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر کے اسلام آباد لایا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنم جاوید کو پیکا ایکٹ کے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

عدالت نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں لکھا کہ تفتیشی افسران کی جانب سے درخواست گزار کو بار بار ایک ہی نوعیت کے مقدمے میں نامزد کرنا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

تاہم آج ہی گوجرانوالہ کی اینٹی ٹیررازم کورٹ (اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو رہا کرنے کے لیے روبکار جاری کیے۔

عدالت نے روبکار سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالا کے نام جاری کیے جس میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید