• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ اپنے جرائم کی سزائیں بھگت رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ اپنے جرائم کی سزائیں بھگت رہی ہیں۔ انکو مریم نواز نے نہیں کہا تھا کہ جائیں کورکمانڈر ہاؤس پر یلغار کریں اور شہدا کے مجسمے جلائیں۔ 9 مئی کو فسادیوں کا ٹولہ قلعے فتح کرنے نکلا تھا اب مگرمچھ کے آنسو کیوں بہارہا ہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صرف نوازشریف کی بیٹی ہونے کے جرم میں دو بار جیل کاٹی۔ جیل میں جو سہولیات ان کو میسر ہیں وہ مریم نواز شریف کو نہیں تھیں۔ مریم نواز نے کبھی عورت کارڈ کھیلا نہ جیل میں سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ مذہبی ٹچ،عورت کارڈ اور غداری کارڈ تحریک انصاف کے پسندیدہ مشاغل ہیں۔ کل تک آپ اقتدار کی کرسی پر بیٹھے رعونت میں للکارے مارتے تھے آج پاؤں پکڑ رہے ہیں۔