فرانس کے قومی دن کے موقع پر فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد باسٹیل ڈے کی تقریبات میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یہ دن فرانس کی متاثر کن تاریخ میں ایک شاندار سنگِ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور عزم کو یاد کرنے اور ان کا احترام کرنے کا ایک موزوں موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس عظیم اور اچھے دوست ہیں، ہم اپنی کثیر جہتی شراکت داری اور تمام ڈومینز میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
سفیر عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم فرانسیسی عوام کے لیے امن، ترقی اور مسلسل خوش حالی کے خواہاں ہیں۔