• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

قاتلانہ حملے میں زخمی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کےلیے دعاگو ہوں۔ 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے میں مارے گئے شہری کےلیے گہری ہمدردی ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرم نے مزید کہا کہ رواں ہفتے وسکونسن ریلی میں اپنی قوم سے بات چیت کا منتظر ہوں۔ 

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیاہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مضبوط اور پُریقین رہ کر ہمیں امریکیوں کے اصل کردار کا مظاہرہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے، 5 ہی منٹ گزرے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کر دی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید