بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاہور میں درج تین 9 مئی مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 3 مقدمات میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان حملہ کیس شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا آج کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیر کو بانی چیئرمین ویڈیو لنک پر اے ٹی سی لاہور میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عدالت سے جناح ہاؤس حملے میں تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، انہوں نے 4 میں ضمانت کروا رکھی ہے۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور ہے۔