• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ میں فائرنگ سے صحافی ملک حسن زیب جاں بحق

صحافی ملک حسن زیب: فوٹو فائل
صحافی ملک حسن زیب: فوٹو فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں فائرنگ سے صحافی ملک حسن زیب جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اظہر خان کا کہنا ہے کہ اکبرپورہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جس میں ملک حسن زیب جاں بحق ہوئے۔ لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے 3  تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس (کے ایچ یو جے) نے صحافی حسن زیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور آئی جی سے نوٹس لے کر قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر کے ایچ یو جے ناصر حسین کا کہنا ہے کہ  خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحافی کے قتل کا تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

پشاور پریس کلب نے بھی حسن زیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ پشاور پریس کلب کے صدر نے آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی پی او نوشہرہ سے رابطہ کیا ہے۔

صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک کا کہنا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے حسن زیب کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔

آئی جی کے پی نے کہا کہ صحافی قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سے پشاور پریس کلب کو آگاہ کیا جائے گا۔ فوری طور پر ڈی پی او نوشہرہ سے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

قومی خبریں سے مزید