کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق بھارتی آف اسپنر ہر بھجن سنگھ پاکستان کے خلاف بیان دینے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستانی چیمپنز کے خلاف پانچ وکٹ کی کامیابی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے۔