کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے کہ ایک نجی کمپنی کراچی میں جونیئر لیگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ غیر منظور شدہ اور غیر مجاز لیگ ہے۔ پی سی بی یا اس سے منسلک یونٹس کے ساتھ رجسٹرڈ تمام کھلاڑی، کوچز اور میچ آفیشلز کو شرکت سے منع کیا گیا ہے، شمولیت کو ضوابط کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔