• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کی نسبتاً کم تجربہ کار ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اتوار سے ایکشن میں ہوگی۔پہلا ٹی ٹوئنٹی کوئنز کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔پاکستان نے سیریز میں ریگولر کپتان محمد رضوان کو آرام دیا ہے سلمان علی آغادوسری بارپاکستان کی قیادت کررہے ہیں۔عمیر بن یوسف اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔بابر اعظم،شاہین شاہ ،نسیم شاہ ،عبداللہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم ٹیم میں شامل نہیں۔قومی سلیکشن کمیٹی نےصائم ایوب ، عامر جمال اور ابرار احمد کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ 17کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔پاکستان نے میچ کے لئے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیربن یوسف ، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی ، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید