کرائسٹ چرچ (جنگ نیوز) انگلش کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ کیرئیر کا بڑا سنگ میل عبور کرلیا، یہ ان کے کیریئر کا 150 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ لیکن وہ پہلی اننگز کو یادگار نہ بناسکے اور چوتھی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ جو روٹ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 13اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 8بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے اسے ان چاہے ریکارڈ میں بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ان سے قبل سابق کینگروز کپتان اسٹیو وا پاکستان کے خلاف2002اور رکی پونٹنگ انگلینڈ کے خلاف2010میں اپنے 150 ٹیسٹ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔