کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز اتوار سے کو کوئنز اسپورٹس کلب بلاوائیو میں شروع ہوگی۔ میزبان اسکواڈ کی قیادت سکندر رضا جبکہ پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے۔ تینوں میچز کو ئنز اسپورٹس کلب بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔ جمعے کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، انہوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی صلاحیتوں کو چیک کیا۔ دوسری جانب تیسرے ون ڈے کے سنچری میکر کامران غلام نے کہا ہے کہ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے، میرے لیے یہ اہم ہے کہ محنت کرتا رہوں، اس کا صلہ ملے گا۔ زمبابوے کیخلاف ون ڈے کی سنچری سے مجھے مزید اعتماد حاصل ہوگا، پہلے پاکستان شاہینز کے ساتھ زمبابوے کا دورہ کرچکا تھا اس لیے کنڈیشنز کا علم تھا۔ جنوبی افریقاکی سیریز کی تیاری بھی کر رہا ہوں، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں بھی مصروف ہوں۔ اگر موقع ملا تو وہاں بھی اچھا پرفارم کرکے ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالوں گا۔