• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان سیمی فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال نے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔سیمی فائنلز میں پاکستان کا مقابلہ نیپال جبکہ بنگلہ دیش سری لنکا سے ہوگا گروپ میچز کے آخری مرحلے میں کھیلے گئے میچوں میں پاکستان نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی سمیٹتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بنگلہ دیش نے ساؤتھ افریقاکیخلاف 10وکٹوں سے فتح کے ساتھ دوسری سری لنکا تیسری اور نیپال چوتھے نمبر پر رہا۔ملتان کرکٹ اسٹیدیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی افغانستان کی پوری ٹیم 19.2اوورز میں صرف 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اجمل امرخیل 13بالز پر 15رنز بنا کر نمایاں رہے پاکستان کیجانب سے فخر عبا س نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.2اوورز میں 4رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا پاکستان نے مطلوبہ ہدف 9.5اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسپورٹس سے مزید