راولپنڈی (این این آئی)بانی تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا ۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آؤٹ کر جاؤں گا۔احتساب عدالت میں میڈیا نمائندوں کے داخل ہوتے ہی سماعت کا آغاز ہوگیا۔