نوشہرہ (نمائندہ خصوصی) اکبر پورہ میں دن دیہاڑے بھرے بازار میں بھائی کے سامنے پشاور کے صحافی کو د ونامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے ، مقتول حسن زیب کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل‘بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اظہر خان کے مطابق ملک حسن زیب خان کار میں گھر سے بھائی انور زیب کے ہمراہ نکلے اور بازار میں اپنے سٹور جارہے تھے جیسے ہی وہ دکان کے قریب پہنچے تو انور زیب گاڑی سے اتر گیا اور موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ملک حسن زیب کو ٹارگٹ کرکے فائرنگ شروع کردی اور موقع پرجاں بحق ہو گئے ۔مقتول کی نعش میاں راشد حسین شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ۔ملک انور زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاجس کے مطابق ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں معلوم ہونے پر دعوی داری کریں گے ۔