پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری کے خلاف ان کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو کچھ دیر بعد ضلع کچہری پیش کیا جائے گا، جہاں پر بلوچستان پولیس مجسٹریٹ سے صنم جاوید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
صنم جاوید کے خلاف بلوچستان میں مقدمہ درج ہے، وہ 2023ء کے ایک مقدمے میں بلوچستان پولیس کو مطلوب ہیں، ان کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ دہشت گردی سمیت 15 دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، بلوچستان پولیس نے گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگی تھی۔