وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکنِ صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز پر تبادلۂ خیال گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500 مزید فیلڈ اسپتال دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ریفارمز اور طبی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہاہے ۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ 200 بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24 گھنٹے سروسز مہیا ہوں گی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتالوں میں تھیلیسیما سینٹر قائم ہوں گے۔