• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں حریت رہنماؤں کی رہائی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں، تحریک کشمیر یورپ

برمنگھم (پ ر) کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف جدوجہد حالیہ تحریک آزادی 13جولائی 1931کی جدوجہد کا تسلسل ہے کشمیریوں نے کبھی کسی تسلط کو تسلیم نہیں کیا کشمیریوں کی جدوجہد حق اور انصاف پر مبنی ہے کشمیریوں نے1931کے شہدائے کی قربانیوں کو زندہ کر رکھا ہے کشمیری حالیہ جدوجہد آزادی میں ڈ یڑھ لاکھ کی قربانیاں دے چکے ہیں اور بھارت کے خلاف برسرپیکار کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں بھارت کے سارے حربے اور ہتھکنڈے نام ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام اجلاس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکریٹری میاں محمد طیب برطانیہ کے صدرراجہ فہیم کیانی، اٹلی کے صدر چوہدری بابر وڑائچ، اسپین کے صدر راجہ شفیق تبسم، ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز احمد چوہدری، ڈنمارک کے صدر شہزاد احمد بٹ، تحریک کشمیر ناروے کے مرکزی رہنما رفاقت علی جرمنی سے ریاض شاہد گھمن، منیر حسین ہاشمی نے شہدا کشمیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا بھارت فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر اپنا فوجی تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔ اجلاس میں ممتاز کشمیری رہنما اور عالم دین مولانا غلام نبی نوشہری کی وفات پر انہیں کیلئے دعائے مغفرت کی گی ان کی تحریک آزادی کشمیراور دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انہوں کشمیر کی آزادی کیلئے گھر بار چھوڑا اور بھارت کے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کیا۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کے رہنمائو کو مسلسل جیلوں میں بند رکھنے اور بھارت کے ظالمانان ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گی عالمی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ حریت رہنمائوں کی رہائی کے ٹھوس اقدامات کریں ۔ اجلاس میں آ ئندہ ہونے والے پروگراموں کو حتمی شکل دی گی 5اگست 2019کو بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے حوالے سے یورپ میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ستمبرمیں سید علی گیلانی کی شہادت کے موقع پر ان کی یاد میں کانفرنسیں اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے 27اکتوبر کو بھی یوم سیاہ کشمیر منایا جائے گااور اس سال تحریک کشمیر یورپ کا کنونشن اسپین میں منعقد کیا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید