• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیروشیما ایٹم بم حملے میں مرنے والی لڑکی کا مجسمہ غائب

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ہیروشیما پر امریکی ایٹم بم حملے میں تابکاری کا شکار ہوکر مرنے والی لڑکی کا مجسمہ امریکہ کے پارک سے غائب ہو گیا ۔ پولیس نے واقعے کو چوری قرار دے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ساساکی ساداکو کا مجسمہ سیاٹل کے امن پارک سے غائب پایا گیا اور اس کے صرف پاؤں باقی تھے۔ ممکنہ طور پر مجسمے کو تانبے کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ ساداکو 12سال کی عمر میں دماغ کے سرطان سے ہلاک ہوگئی تھی۔ 2003میںکسی نے مجسمہ کا دایاں بازو کاٹ دیا تھا،جس کے بعد جاپان اور امریکہ میں فنڈ جمع کرکے اسے 8ماہ بعد ٹھیک کیا گیا تھا۔
یورپ سے سے مزید