• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں مظاہرہ، رومان ساجد کے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ

بروکلین،نیو یارک (نمائندہ خصوصی:عارف الحق عارف) نیو یارک میں کشمیر یوں نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے غزہ کے مظلوموں کے حق میں دھرنے کے ایک نوجوان رومان ساجد کی مظلومانہ شہادت کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور اس کو پھانسی لگا کر کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر اس قاتل کے خلاف ایف آئی آر نہ کاٹی گئی اوراس کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے نمائندوں کی موجودگی میں مظاہرہ کریں گے اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس تک جاری رکھیں گے جس سے پوری دنیا کے سامنے ملک کی جگ ہنسائی ہوگی۔ اگر حکومت اپنی ساکھ بچاناچاہتی ہے تو وہ قاتل کو قانون کے شکنجے میں لائے اور کھلے عام مقدمہ چلا کر اس کو پھانسی پر لٹکائے۔ یہ کشمیری نوجوان رومان ساجد باغ آزاد کشمیر کے ایک غریب خاندان سہارا تھا جو ظالم نے چھین لیا۔ اس مظاہرے میں شہید کے دادا خالد محمود مغل بھی موجود تھے، جو کشمیر فریڈم موومنٹ کے بھی سربراہ ہیں۔ خالد مغل اور دیگر کشمیری رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اس حادثے کی ہائی کورٹ کے کسی آزاد جج سے مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائے۔کشمیری لیڈروں نے کہا اگر ہماری دادرسی نہ کی گئی تو وہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔انہوں نے اس بات پر شدید احتجاج کیا کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود نہ ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ محکمہ جاتی کاروائی کی کوئی اطلاع ہے۔
یورپ سے سے مزید