• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت حسین ؓ نے عظیم قربانی دے کر اسلام کو زندہ و جاوید کردیا، مولانا سید فاخر

ہالینڈ (راجہ فاروق حیدر) حسینی مشن نیدر لینڈز کے زیر اہتمام بسلسلہ شہادت امام حسین اور خانواد ہ رسول 30 سالانہ جلوس امام بار گاہ محفل علی دی ہیگ سے بر آمد کیا گیا۔ جلوس میںہالینڈ اور دیگر یورپی ممالک سے ہزاروں عزاداراں اما م حسین علیہ سلام نے شرکت کی جلوس میں پاکستانیوں کے علاوہ ترکی افغانی، ایرانی، عراقی اور دیگر اسلامی ممالک کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ اسلامی ممالک کے لوگوں نے شہزادہ علی اصغر شہزادی سکینہ کی پیاس کی یاد میں سبیلوں اور لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تعزیہ علم ذوالجناح کا یہ جلوس کئی گھنٹے دی ہیگ کی شاہراہوں پر نوحہ خوانی اور ماتم کرتے گزرا۔ حسینی سکاؤٹس نے پولیس کے دستوں کے ساتھ مل کر ٹریفک وغیرہ کا انتظام بڑی عمدگی سے سنبھالا۔ برطانیہ سے آئے ہوئے معروف شیعہ عالم دین مولانا سید فاخر رضا نے مجالس عزاء سے خطاب کرتے کہا کہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول فرزند حضرت علی سیدنا حضرت امام حسین ؓنے اپنے نانا کے دین کو بچانے کے لئے کربلا میں عظیم قربانی دے کر دین اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا۔ کربلا ایک عظیم درسگاہ ہے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ذات تمام مسلم امہ کے لئے اتحاد کا مینارہ ہے۔ مجالس میں نظامت کے فرائض سید اعجاز حسین سیفی اور توصیف علی نے بڑی عمدگی سے ادا کئے۔ راجہ فاروق حیدر، سید واجد علی، عون رانا اور حاجی صادق بٹ اور دیگر مقامی شعراء ذاکرین نے منظوم خراج عقیدت بارگاہ حسینی میں پیش کیا۔ حسینی مشن کے صدر سید عظمت عباس، سید اعجاز حسین سیفی، سید سہیل شاہ، سید ولایت حسین شاہ، حاجی کاظم حسین، مرزا عباس، سید عامر ٹینو، مظہر علی خاں، طاہر سید نے تمام انتظامات احسن طریقے سے انجام دئیے۔ مقامی ڈچ پولیس نے بھی بھرپور تعاون کیا جلوس کے راستے میں اسلامی ممالک کی بچیاں پھول تقسیم کرتی ر ہیں۔ یاد رہے یہ جلوس عزاء کا اہتمام حسینی مشن نیدرلینڈز کرتی ہے جو کہ ہالینڈ میں ایک پرانی اہل تشیع تنظیم ہے۔
یورپ سے سے مزید