امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔
نیویارک کی وفاقی عدالت کی جیوری نے فراڈ، رشوت اور بھتہ خوری سمیت 16 الزامات میں مینینڈیز کو مجرم قرار دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مینینڈیز ساتویں امریکی سینیٹر ہیں جنہیں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
مینینڈیز لاکھوں ڈالر نقدی، لگژری کار اور سونے کی اینٹوں کے عوض اپنا دفتر غیر ملکی طاقتوں اور بزنس مین کو فروخت کرنے کی اسکیم میں ملوث نکلے ہیں۔