• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعۂ کربلا حق کی خاطر آواز اٹھانے کا پیغام ہے: گورنر پنجاب سلیم حیدر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعۂ کربلا ہمیں حق کی خاطر آواز اٹھانے کا پیغام دیتا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عاشورۂ محرم ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یومِ عاشور حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کے بے مثل عزم سے عبارت ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ یومِ عاشور حق اور باطل کی درمیان واضح تفریق کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے ظلم کے خلاف کلمۂ حق بلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا، سانحۂ کربلا سبق دیتا ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا جائے۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ واقعۂ کربلا ہمیں اپنے اندر ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں آج 10 محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر مجالس بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید