وفاقی وزیرِ منصوی بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یومِ عاشور راہِ حق اختیار کرنے اور اس میں قربانیوں کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے یومِ عاشور پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ عاشور حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جو انہوں نے انسانیت کے لیے میدانِ کربلا میں دی تھی۔
وفاقی وزیرِ منصوی بندی و ترقی کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم و ناانصافی کے خلاف حق کا پرچم بلند کیا، ان کا ایمان، بہادری اور حق پر برملا ڈٹ جانا قیامت تک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ عاشورہ کا دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم راہِ حق اختیار کریں اور حق کی راہ میں قربانیاں دینے سے گریز نہ کریں۔