• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل میں ملوث ہدایت کار نے میرا فون چوری کرلیا تھا: دانیال راحیل


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے اور معروف اداکار دانیال راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار قتل میں ملوث ہدایت کار نے ان کا فون چوری کرلیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکار نے دلچسپ واقعہ سنایا کہ کیسے ایک ہدایت کار جو ایک قتل میں ملوث تھا ان کا فون ان کے گھر سے چوری کرکے لے گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک فلم میں کام کر رہا تھا، اسی دوران فلم کے ڈائریکٹر اور ٹیم کے کچھ دیگر افراد میرے گھر ملنے کے لیے آئے اور ان کے جانے کے بعد معلوم ہوا کہ میرا فون غائب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب فون چوری ہوا تو میں نے اسے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کہیں نہیں ملا، اس دوران وہ ہدایت کار مجھ سے فون پر رابطے میں بھی تھا اور کہتا رہتا کہ مجھے اس فون کا سیریل نمبر دے دو میں اسے تلاش کرنے میں مدد کرتا ہوں۔

یہاں یہ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ ہدایت کار کون تھے اور کیا ان کا فون بعد میں ملا یا نہیں لیکن انہوں نے یہ بتایا کہ مذکورہ ہدایت کار بعد میں ایک قتل میں بھی ملوث پایاگیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید