پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ 23 سالہ اداکارہ عریشہ رضی خان نے رواں سال کے آغاز میں شادی کی تھی۔
شادی کے بعد اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی تھیں۔
حال ہی میں عریشہ رضی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں مغربی لباس میں اپنے شوہر کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی ان تصویروں پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کسی صارف کا لکھنا ہے کہ ہم نے اداکارہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑا ہوتے اور شادی کرتے ہوئے دیکھا ہے جبکہ کسی کا کہنا اداکارہ تصویروں میں حمل سے محسوس ہو رہی ہیں۔
صارفین ناصرف اس جوڑی کے لیے دعائیہ کمنٹس کر رہے ہیں بلکہ اُن کے حمل سے متعلق سوال بھی پوچھ رہے ہیں۔