• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا امریکی صدر جوبائیڈن کی کورونا سے جَلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

صدرِ مملکت آصف زرداری کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کی کورونا سے جَلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت اور تندرستی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی امریکی صدر جوبائیڈن کی کورونا سے جَلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے بعد تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

اِنہیں ویکسین لگادی گئی ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور دفتری امور انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں بیمار ہوگیا ہوں۔‘

جوبائیڈن نے الزام لگایا ہے کہ ایلون مسک اور اس کے امیر دوست صدارتی انتخاب خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید