• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علمائے کرام نے عاشورہ میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروایا، طاہر محمود اشرفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ علمائے کرام نے عاشورہ میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروایا۔

لاہور میں ریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سلامتی کے تمام اداروں نے بھی اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں نبھائے، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کر کے ہم دہشت گردی کے عفریت سے بچ سکتے ہیں۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں، سیاسی قیادت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بےگناہوں کا خون قیامت کے دن ضرور پکارے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام ایک سال گزر جانے کے باوجود 9 مئی کے ملزمان کو سزا نہیں دلوا سکا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان ہمارا پڑوسی ہے ہم اس سے محبت کی توقع کرتے ہیں، ہم نے کبھی افغانستان کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ اس کیلئے قربانیاں دیں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاک افغان مسائل کے حل کیلئے اب جرگوں کے سوا دو حکومتوں کو بات کرنی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید