• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے نمٹا دی۔

شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہباز گل کے مطابق ان کا بھائی غلام شبیر اسلام آباد کی حدود میں ہے، ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ شہباز گل کو نامعلوم نمبر سے کال آئی ہے ان کو کہا گیا کہ آپ کا بھائی اسلام آباد میں ہے، شہباز گل نے ہمیں درخواست اسلام آباد میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید