• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے لوگ پیسہ بنانے آئے ہیں، مقصد صرف کرپشن ہے، عمر ایوب

پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، عمر ایوب - فوٹو: فائل
پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، عمر ایوب - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے لوگ پیسہ بنانے آئے ہیں، انکا مقصد صرف کرپشن ہے۔ 

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا غریب اور محنت کش سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کے لوگ صرف پیسے بنانے کےلیے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ حکومت کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ کرپشن ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، حکومت گندم برآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں کی بات کرنا قانونی حق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈالا لیکن پارٹی نہیں ٹوٹی، پی ٹی آئی ایک پارٹی ہے اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، شیڈول ہونے کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ 

انکا کہنا تھا کہ آج بھی جیل میں پولیس والے ہمیں روک رہے تھے۔ آج بھی ملاقات کے دوران جیل کا عملہ بار بار آرہا تھا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ڈکلیئر کیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید