• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب شاہین کی ججز سے ایڈہاک جج بننے کیلئے رضامندی ظاہر نہ کرنے کی درخواست

دو ججز نے ایڈہاک ججز بننے سے معذرت کر لی ہے، شعیب شاہین - فوٹو: فائل
دو ججز نے ایڈہاک ججز بننے سے معذرت کر لی ہے، شعیب شاہین - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ دو ججز نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے، دیگر دو سے رضامندی ظاہر نہ کرنے کی درخواست ہے۔ 

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعین شاہین کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہے، آئین کے مطابق ججز کی عدم موجودگی میں ہی تعیناتی ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دو ججز نے ایڈہاک ججز بننے سے معذرت کر لی ہے۔ دیگر دو ججز سے بھی درخواست ہے کہ وہ رضا مندی ظاہر نہ کریں۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ججز کی تعداد پوری ہے لہٰذا یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا، کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانا توہین عدالت نہیں؟"

قومی خبریں سے مزید