• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

 
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت---فائل فوٹو
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران شیر افضل مروت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہیں ہوا،  شیر افضل مروت کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے قریب پلانٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے۔

تھانہ نصیرآباد میں 2019ء میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شیر افضل مروت کی غیر حاضری پر 15جولائی کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید