• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ کا امتحان کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق ملک بھر میں اور بیرون ملک رواں سال 22 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کے امتحان منعقد کیے جائیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا، طلبہ کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار 534 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے جبکہ اس سال امتحان میں تقریبا 2 لاکھ طلبا و طالبات کی شرکت کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید