شہرِ قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی۔
پاکستان کے معاشی حب، کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے اطراف، گڈاپ، دنبہ گوٹھ، کاٹھور اور بحریہ ٹاؤن میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں کالی گھٹائیں چھا گئیں جبکہ سرجانی ٹاؤن میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آئندہ ایک سے 2 گھنٹوں میں گرج چمک کے یہ بادل مضافات علاقوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، ملیر، اسکیم 33 اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔