• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینکر پرسن تشدد کیس: عائشہ جہانزیب نے کیس کی پیروی سے انکار کر دیا

فوٹو بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ 

شوہر کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ٹی وی اینکر، عائشہ جہانزیب نے مبینہ تشدد کیس کی پیروی سے معذرت کر لی ہے۔

عائشہ جہانزیب نے آج اپنے وکیل کے ہمراہ سیشن کورٹ لاہور میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

عدالت نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں ؟ 

اس پر عائشہ جہانزیب نے کہا کہ جو بھی ہوا بہت ظلم ہے، کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، معززین نے جو بھی فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔

عائشہ جہانزیب نے عدالت کے سامنے دیے گئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں، گواہوں کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عائشہ جہانزیب کے شوہر کی ضمانت منظور کی جا رہی ہے، بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔

یاد رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید