• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پیپلز بس سروس کے تین نئے روٹس کا اعلان


محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی میں پیپلز بس سروس کے تین نئے روٹس کا اعلان کردیا۔

ہاکس بے سے ٹاور تک روٹ نمبر 13، 22 جولائی سے شروع ہوگا۔ روٹ نمبر 12 کی بس 23 جولائی سے کھوکھراپار کے بجائے قائد آباد اور کورنگی کے راستے میمن گوٹھ سے ٹاور تک چلے گی۔ 

بحریہ ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک الیکٹرک بس کا نیا روٹ، ای وی 4، 24 جولائی سے شروع ہوگا۔ یوسف گوٹھ سے ٹاور تک روٹ نمبر 8، 25 جولائی سے شروع کیا جارہا ہے۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بسوں کے نئے روٹس کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھانے کےلیے حکومت سندھ کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید