• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں گورنر انیشیٹیو آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا


حیدرآباد میں گورنر انیشیٹیو آئی ٹی کورسز کا ٹیسٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ شدید گرمی حبس اور بدنظمی کے باعث طالبات پریشان ہوگئیں اور کئی تو ٹیسٹ دیے بغیر ہی چلی گئیں۔

حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر اور اندر اُس وقت بد نظمی دیکھنے میں آئی جب ہزاروں طلباء و طالبات پہنچ گئے۔ مناسب رہنمائی نہ ہونے کے باعث طلباء و طالبات نیاز اسٹیڈیم کے مختلف دروازوں پر پریشان دکھائی دیے۔

 گزشتہ شب ہونے والی بارش کے باعث اسٹیڈیم کے باہر جمع بارش کے پانی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد جب شام ساڑھے 7 بجے ٹیسٹ شروع ہوا تو کئی طلبا کو پیپر بھی نہ ملا۔

 والدین نے گرمی میں بچوں کو پانی نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید