• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بچوں نے ویانا میں روئنگ میں کانسی کے تمغے جیت لئے

کراچی (جنگ نیوز) آسٹریا میں ہونے والے120ویں ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا میں پاکستانی راؤرز نے کانسی کے تمغے حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ایونٹ میں بوائز انڈر 17 اور گرلز انڈر17کی ٹیموں نے انتہائی مہارت اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ بوائز ٹیم میں سی اے ایس اسکول کے محمد ابیان عمر، دانیال سلمان، کراچی گرامر اسکول کے عبداللہ فیصل شیخ اور فروبل ایجوکیشن سینٹر کے محمد علی قریشی شامل تھے جبکہ گرلز ٹیم میں سی اے ایس اسکول کی پریزی ہارون، مرزیہ عامر شاہ، میرا منیب اور کاظمہ اعجاز نمایاں رہیں۔ پاکستانی بچوں کی شاندار کامیابی پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹر وسیم اکرم بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ اپنے ایک پیغام اُنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے پاکستان کے شاندار مستقبل سے تشبیہ دی۔ واضح رہے دونوں ٹیموں نے اس ایونٹ میں کراچی بوٹ کلب کی نمائندگی کی جو پاکستان میں روئنگ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے حوالے سے شہرت یافتہ ادارہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید