• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سیکٹر کے مسائل کسی بھی دہشتگردی سے بڑا مسئلہ ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاور سیکٹر کے مسائل کسی بھی دہشتگردی سے بڑا مسئلہ ہے،اس وقت میں گالم گلوچ کا ٹورنامنٹ چل رہا ہے،بجلی بحران کے باعث 25فیصد انڈسٹریز بند ہو چکی ہیں، جس مسئلے سے 24کروڑ عوام متاثر ہے اس کیلئے کوئی بات نہیں کر رہا۔مگر میں یہاں کسی کی تذلیل کے لیے نہیں بیٹھا پاور سیکٹر پاکستان کی بقاء، سلامتی اور سکیورٹی کا مسئلہ ہے پورے خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے، حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔حکومت سندھ کراچی ،حیدر آباد اور میر پور خاص کو بھی سولر منصوبے میں شامل کرے، ملک میں جو فیصلے آ رہے ہیں اس سے عام آدمی کی زندگی میں کیا فرق پڑنے والا ہے یہ کتابیں ہمارے لیے نہیں ملک چلانے والوں کے لیے ہیں خیبرپختونخوا میں روزانہ دہشتگردوں کے حملے ہو رہے ہیں آج بزنس مین بھی ایسی بات کر رہا ہے جیسی لوگ گلی میں بات کر رہے ہیں ،بزنس مین کہہ رہے ہیں آئی پی پیز کمپنیوں کی فیملیز کے نام ای سی ایل میں ڈالیں ،سپریم کورٹ کو اس معاملے پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے، پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی تو لوگوں کے حالات بہتر ہونگے۔
ملک بھر سے سے مزید