• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو معاشی بحران کیساتھ غیر ملکی دباؤ کا بھی کا سامنا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت معاشی بحران کے ساتھ ساتھ غیر ملکی دبائو کا بھی کا سامنا ہے، پاکستانی حکمرانوں کیلئے واقعہ کربلا یزیدی قوتوں کے دبائو سے باہر نکلنے کا درس بھی ہے، ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال میں سیاست دانوں اور اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، یہ ریاست بچانے کا وقت ہے جس پر ذاتی اختلافات کو بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے، ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مسلسل اقتدار سے محرومی کے بعد جس طرح اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے وہ ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے، افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے ملک کو محفوظ رکھنے کی علامت ہے جن کیخلاف مہم چلانے کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اداروں پر تنقید کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا ہے، پاکستان میں بدقسمتی سے آئین کی عمل داری نہ ہونے کے برابر ہے، سوشل میڈیا کو جس طرح ملک کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اس کی روک تھام کیلئے کسی قسم کا قدم نہ اٹھانا افسوسناک عمل ہے۔