• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 جولائی تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے بینظیر قتل کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کی طرف سے استغاثہ کے گواہ کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد بغیر کسی کارروائی کے اٹھارہ جولائی تک ملتوی کر دی، کیس کی سماعت شروع کی توبتایا گیا کہ گرفتار ملزمان رفاقت حسین اور حسنین گل کے وکیل ملک جواد خالد نے استغاثہ کے گواہ انسپکٹر الیاس کو گواہی کیلئے دوبارہ طلب کئے جانے کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور ہائی کورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو معطل کر دیا ہے آئندہ سماعت پر اس بابت تحریری حکم بھی عدالت کو فراہم کر دیا جائے گا جس کے بعد عدالت نے سماعت اٹھارہ جولائی تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین